چیف جسٹس (ر)ثاقب نثار کی نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق خبروں کی تردید


سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہائی نہ دینے سے متعلق  خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنگ اخبار کی خبر کو بے بنیاد  اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

جنگ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ ہیں جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ جو خبر چھپی ہے وہ بے بنیاد ہے۔میں نے کسی کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی ۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ خبر حقائق کے منافی ہے ۔ رانا شمیم عہدے پر توسیع مانگ رہے تھے جو میں نے نہیں دی۔رانا شمیم چاہتے تھے کہ ان کو بطور چیف جسٹس عہدے پر توسیع دی جائے ان کی توسیع قانون کے مطابق نہیں بنتی تھی۔

جنگ اخبار نے دعویٰ کی ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس  رانا شمیم کا یہ  بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021ء کو دیا  گیا ہے۔ نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط اور ان کے شناختی کارڈ کی نقل منسلک ہے۔

 


متعلقہ خبریں