نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی ،شہبازشریف

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

 صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف  کا کہنا  ہے کہ نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی

انہوں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کاسچائی منکشف کرنےکااپناطریقہ ہے۔ خبرعوامی عدالت میں دونوں کی بےگناہی کاایک اورثبوت ہے۔

واضح رہے کہ جنگ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ ہیں جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرڈ جسٹس رانا شمیم کے بیان کو بے بنیاد  اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں