محمد رضوان مجاہد آدمی ہے، شاہد آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد آدمی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو تو میں مان گیا ہوں وہ مجاہد آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان بہت تگڑا بندہ ہے۔ جس تکلیف کے ساتھ محمد رضوان نے کرکٹ کھیلی وہ بہت بڑی بات ہے۔ محمد رضوان کی خرابی صحت کے حوالے سے بتائی ہوئی ڈاکٹر کی تفصیلات سب کو معلوم ہیں۔

سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے والے کھلاڑی حسن علی سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ حسن علی کو اب دوبارہ فارم میں لانا بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا، شعیب اختر

شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہمراہ دبئی اسٹیڈیم میں دیکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے قومی باؤلر شاہین آفریدی کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسن علی سے کیچ چھوٹنے کا مطلب یہ نہیں کہ باؤلر شاہین آفریدی ہمت ہار جائے اور تین گیندوں پر چھکے پڑ جائیں۔


متعلقہ خبریں