سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیر اعظم

ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ رہاستی اداروں پر حملہ کیا اور سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانونی نکات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر نے بریفنگ میں کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس منصوبے کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے اور بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے، بیرسٹر علی ظفر کی بریفنگ


متعلقہ خبریں