پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیا جائے گا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخبار کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اخبار نے جس جج کا نام لیا گیا وہ بینچ میں ہی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے عدالتی نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیر اعظم

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتحادیوں کے جواب وزیر اعظم نے خود دیے ہیں اور آج صبح سے ہی وزیر اعظم ہاؤس میں کافی کام ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق ہمارے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں