قائمہ کمیٹی: سابق چیف جسٹس سمیت دیگر تمام متعلقہ افراد طلب

فائل: فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت دیگر تمام متعلقہ افراد کو طلب کرلیا ہے۔

سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس 22 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایجنڈا جاری ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے سابق چیف جج رانا شمیم کو بھی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔

عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپنے ادارے کا دفاع چاہتے ہیں، خواجہ آصف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021 پر غور و خوص کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے سینیئر ترین جج نے پاکستان کے سینیئر ترین جج کے حوالے سے اپنے بیان حلفی میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رکھے جانے کی یقین دہانی ملی تو اس کے بعد پرسکون ہو گئے اور ایک کپ چائے کا طلب کیا۔

عمران خان مک مکا ختم کرنے آئے تھے، اب واپس نہیں آئیگا: اسد عمر

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عائد کردہ الزام کی تردید کی ہے۔


متعلقہ خبریں