حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑ گیا: پرویز رشید

حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑ گیا: پرویز رشید

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک چیف جسٹس کا حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف کیا آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑ گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی: سابق چیف جسٹس سمیت دیگر تمام متعلقہ افراد طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پولیٹیکل انجینیئرنگ کے ہر ملزم کے ترجمان بن کر ایسے تڑپتے ہیں جیسے چھڑیاں تو مرزا کو پڑتیں اور چیخیں صاحباں کی نکلتیں۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

واضح  رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں