گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں216 کورونا کیسز رپورٹ


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 618ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید216 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار92ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار435ورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا کے باعث 3 برفانی تیندوے ہلاک

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار250، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار965،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار364، بلوچستان میں 33 ہزار408، آزاد کشمیر میں 34 ہزار514 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار401 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 980افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار604، خیبرپختونخوا 5 ہزار801، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں