روس کا خلا میں سیٹلائٹ تباہ کرنے کا تجربہ، امریکہ کی شدید مذمت


روس نے خلا میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ جس پر امریکا کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکہ نے پیر کے روز روس کے اینٹی سیٹلائٹ ٹیسٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی مفادات کو خطرے میں ڈالنا قرار دیا ہے۔ امریکہ نے اسے لاپرواہی اور خطرناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس رویے کو “برداشت نہیں کرے گا”۔

یو ایس اسپیس کمانڈ کے مطابق تجربے کے باعث بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کے ارکان کو حفاظت کے لیے خلائی جہاز میں گھسنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: 200 روز بعد ناسا کے خلابازوں کی زمین پر واپسی

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں جس پر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی فلم کا عملہ خلا میں شوٹنگ مکمل کر کے لوٹ آیا

دوسری جانب ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں