شیخوپورہ: اسکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی، 2طالبات جاں بحق


پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی ہے۔ حادثے میں2 طالبات جاں بحق اور10 زخمی ہوگئی ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ اور راہگیروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

متعدد بچوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔ زخمی بچوں کے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹرین اور وین حادثہ سریانوالہ پھاٹک جیتہ باڑیاں روڑ پر پیش آیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ وین کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس اور جاں بحق طالبات کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے زخمی بچیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں