مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 4 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سری نگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک سرجن ڈاکٹر کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں  چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ شہادتوں  کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔

قابض فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نظر بند

حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ  گھر تباہ کردئیے تھے۔


متعلقہ خبریں