راج کمار راؤ اور پترا لیکھا پال شادی کے بندھن میں بندھ گئے


بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ پترا لیکھا پال شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

راج کمار اور پترا لیکھا کی شادی کی مرکزی تقریبات چندی گڑھ میں ہوئیں۔ راج کمار راؤ نے انسٹاگرام پوسٹ پر دلہن کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا اعلان کیا۔

اداکار نے لکھا کہ انہوں نے اپنی گیارہ سالہ محبت پترا لیکھا کو بالآخر اپنا جیون ساتھی بنا کر نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنا سکون، محبت، خوشی اور سب کچھ قرار دیتے ہوئے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی اعزاز اور خوشی کی بات نہیں کہ انہیں اب پترا لیکھا کا شوہرکہا، لکھا اور پکارا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)

پندرہ نومبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں پترا لیکھا نے روایتی سرخ عروسی لباس جب کہ راج کمار کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

راج کمارراو اور پترلیکھا کے شادی کے استقبالیہ میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بھی شرکت کی۔

دونوں کی تصاویر پر شوبز شخصیات، سیاسی و سماجی افراد سمیت ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ پیرس ہلٹن نے شادی کرلی

راج کمار راؤ نے 2010 میں فلم ’رن‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ تین درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اداکارہ پترا لیکھا پال نے 2014 میں فلم ’سٹی لائٹس‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔


متعلقہ خبریں