یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دھماکے، دو افراد ہلاک متعدد زخمی


مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارلحکومت کمپالا دھماکوں سے گونج اٹھا۔ دوافراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق ایک دھماکہ کمپالا کے پارلیمانی عمارت کے قریب عمارت ہوا جبکہ دوسرا دھماکے کی آواز  پولیس اسٹیشن کے قریب سنی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے میں متعدد افراد کی  ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا:گاڑی پر فائرنگ، سابق آرمی چیف کی بیٹی ہلاک

پولیس  کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا  اور نہ ہی دھماکوں کی نوعیت کے متعلق کوئی وضاحت دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی یوگنڈا میں ایک خودکش بمبار نے بس میں دھماکہ کیا تھا جس میں متعدد افراد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: جلال آباد میں دو دھماکے، 3 جاں بحق، متعدد زخمی

یوگنڈا حکومت  کی جانب سے  حالیہ ہفتوں میں مسلسل ہونے والے  بم دھماکوں کے تناظرپر  سخت سیکیورٹی پر زور دیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں