ویکسین نہیں تو اسپتال میں سروسز بھی نہیں


پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا سرکاری اسپتالوں میں داخلہ بند کردیا گیا۔

اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں کوئی بھی شخص بغیر ویکسین لگوائے داخل نہیں ہو گا۔ تین ہفتہ قبل پہلی ڈوز لگوانے والے اسپتالوں میں داخلے سے قبل دوسری ڈوز لگوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں216 کورونا کیسز رپورٹ

مراسلے کے مطابق تیمارداری کے لیے آنے والے بھی ویکسین کا ثبوت دکھانے کے پابند ہوں گے تاہم جو افراد ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال آئیں گے ان پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل خیبرپختون خوا میں یہ پابندی عائد کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں