تھوڑا لیٹ ہو جاتا تو میری سانس کی نالیاں پھٹ جاتیں، رضوان


قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی صحت بہت خراب تھی، اگر وہ تھوڑے لیٹ ہو جاتے تو ان کی سانس کی نالیاں پھٹ جاتی۔

گزشتہ دنوں اپنی ویڈیو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جب میں اسپتال پہنچا تو مجھے سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا تھا۔

رضوان نے کہا کہ مجھے نرسوں نے بتایا کہ میری سانس کی نالیاں دبی ہوئی تھیں اگر 20 منٹ تک اسپتال پہنچنے میں دیر ہو جاتی تو میرے دونوں ونڈ پائپ پھٹ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں اسپتال کا اسٹاف اور نرسز مجھے کچھ نہیں بتا رہے تھے، بعد میں  مجھے بتایا گیا کہ میں صبح تک بہتر ہو جاؤں گا اور اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔دوپہر کے دوران مجھے بتایا گیا کہ مجھے شام کو فارغ کر دیا جائے گا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرسوں نے شام میں مجھے بتایا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں اس لیے مجھے  دو راتوں یا اس سے زیادہ عرصے تک وہاں رہنا ہوگا۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز باقاعدگی سے میرے ٹیسٹ کرتے تھے لیکن میرے ذہن میں مستقل یہی خیال رہتا تھا کہ میں جلد ہی میچ کھیلنے کے لئے فٹ ہو جاؤں۔

ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں پاکستان کے لئے سیمی فائنل کھیلوں جس سے مجھے حوصلہ ملا۔ لیکن بعد میں، جب ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ ‘رضوان، آپ کی حالت ایسی نہیں کہ میچ کھیل سکیں جسے سن کر مجھے دھچکا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے ڈاکٹر کے علاج کے بعد میری حالت میں جلدی سے بہتری آنے لگی اور میں فوری صحت یاب ہو گیا۔


متعلقہ خبریں