عامر کے بعد ایک اور نوجوان بولر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے بعد ایک اور نوجوان بولر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی۔

27 سالہ عثمان شنواری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کمر کی انجری سے صحت یاب ہو گیا ہوں، اور اب میں بالکل فٹ محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹرز اور فزیو کے مشورے کے بعد میں نے لمبی طرز کی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں