ڈیوڈ وارنر نے حفیظ کی 2 ٹپوں والی گیند پر چھکے کی وجہ بتا دی


آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی گیند پر چھکا لگانے کی وجہ بتا دی۔

آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی باؤلر محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی گیند پر چھکا مارا تھا اور آسٹریلوی بلے باز کے اس چھکے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا پر ناصرف صارفین بلکہ بعض کرکٹر کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا آسٹریلوی کھلاڑیوں کے جشن پر سوال ؟

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی اس تنقید پر اپنا ردعمل بھی دے دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں ہے کیونکہ محمد حفیظ ایسی گیند کروا کر دیکھنا چاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں