ہوشیار: آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی، آئی ایم ایف ڈیل مسلط  ہونے سے معاشی بحران پیدا ہوا: بلاول

ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی۔

شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کرچکے ہیں جب کہ ٹیکس استشنیٰ کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بلوں کو تیار کر لیا گیا ہے۔

روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟مریم نواز کا وزیراعظم پر طنز

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وفاقی وزارت قانون قانونی بلوں کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،سیلز ٹیکس استشنیٰ کم ہوگا: شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے واضح طور پر کہا کہ کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہیں۔


متعلقہ خبریں