کرپشن کی گنگا میں نہانے والے مولانا مکافات عمل کا شکار ہیں، شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کے سیاسی کیریئر میں اصول اور نظریے نام کی چیز نہیں ہے۔

پی ڈی ایم: متنازع قوانین سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ادوار میں کرپشن کی گنگا میں نہانے والے مولانا مکافات عمل کا شکار ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے بکاؤ مال بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کرپٹ عناصر نے پہلے بھی اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

آخر! یہ سب کچھ 19 نومبر سے قبل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مولانا سمیت کرپٹ الائنس کی سیاست ان کے مفاد کے گرد گھومتی ہے۔


متعلقہ خبریں