بھارتی کرکٹر نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کر دیا

بھارتی کرکٹر نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کر دیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اسمگلنگ سے متعلق اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف غلط خبرین سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں اور اس کی وضاحت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کی صبح دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد میں ممبئی ائیرپورٹ سے اپنا سامان وصول کرنے کے بعد دبئی سے خریدی گئی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے رضاکارانہ طور پر کسٹم کاؤنٹر گیا تھا۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے خریدی گئی اشیا کی رسیدی طلب کی تھیں جو میں نے جمع کروا دی تھیں۔ میری گھڑی کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ کسٹم میری خریدی گئی چیزوں پر ڈیوٹی کا تخمینہ لگا رہا ہے جو میں ادا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل

انہوں نے کہا کہ ممبئی کسٹمز حکام نے میرے ساتھ تعاون کیا ہے اور میں نے بھی انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میں ملک کے قانون اور تمام سرکاری ایجنسیوں کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد کسٹمز حکام نے ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ مالیت کی قیمتی گھڑیاں ضبط کر لی ہیں۔


متعلقہ خبریں