اداکارہ صنم جنگ نے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

اداکارہ صنم جنگ سے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے پانچ سال بعد شوہر سے متعلق کہا کہ ان کی شادی 2016 میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بچپن کے ہی دوست تھے اور زمانہ طالب علمی سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ وہ ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور بعد میں ان کے اسکول تبدیل ہوئے لیکن پھر وہ ایک دوسرے سے ملے تب تک وہ بڑے ہو چکے تھے۔ دونوں کے خاندان والے ایک دوسرے کو جانتے تھے اس لیے شادی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

صنم جنگ نے بتایا کہ ان کے شوہر پائلٹ ہیں اور اس وقت وہ امریکہ کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں۔ ان کے شوہر کچھ عرصہ پاکستان میں بطور پائلٹ کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے ابتدا میں وہ میرے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے پریشان ہوئے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف ہونے والے شوہر سے ہر معاملے میں کتنی آگے ؟

اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی چینلز اور مارننگ شو والے ایسا ہی مواد دکھائیں گے جیسا لوگ دیکھنا پسند کریں گے تاہم اگر شائقین کو کسی کا مارننگ شو نہ ہو تو وہ ریموٹ کنٹرول سے چینل تبدیل کر دیا کریں جس سے انتظامیہ سمجھ جائے گی کہ لوگوں کو ان کا مواد پسند نہیں۔

انہوں نے اپنی ساس اور سسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے ہیں اور انہیں خودمختاری دے رکھی ہے جبکہ ان کے شوہر بھی انہیں کسی کام سے نہیں روکتے۔


متعلقہ خبریں