شادی میں شرکت سے انکار، بیوی کا شوہر پر حملہ


نئی دہلی: بھارت میں شادی میں شرکت سے انکار پر بیوی نے شوہر پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں بیوی کے رشتے دار کی شادی میں جانے سے انکار کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ اورنگ آباد کے رہائشی شخص کے رشتے دار کی 12 نومبر کو شادی تھی جس پر میاں بیوی کے درمیان بحث چھڑ گئی۔

شام کی چائے پینے کے دوران شوہر نے بیوی سے شادی میں جانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تم  شادی میں اکیلے ہی چلی جاؤ جس پر خاتون شدید غصے میں آ گئی اور شوہر پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی: برازیلین دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

مقامی پولیس کے مطابق شادی میں جانے سے انکار کرنے پر بیوی نے ہاتھ میں موجود چائے کا کپ ہی شوہر کو دے مارا جو اس کے ماتھے میں لگا جس کے بعد بیوی کچن سے چھری اٹھا لائی اور شوہر پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس سے مذکورہ شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کے حملے میں زخمی ہونے والے شخص نے طبی امداد کے بعد بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں