وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے ہیں۔

وزیر داخلہ  شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔

شیخ قومی اسمبلی اہم مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں موجود ہیں اور وہ  اجلاس کے بعد بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

صدر مملکت عارف علوی  نے شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے  مرحوم کی مغفرت  اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی  اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے بھی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔


متعلقہ خبریں