ای وی ایم بل منظور ہوا تو آئندہ الیکشن آج سے نہیں مانتے، بلاول بھٹو


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا  ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کا بل منظور کرایا گیا تو آئندہ الیکشن آج سے نہیں مانتے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظور کرایا گیا تو وہ عدالت جائیں گے، حکومت یکطرفہ طور پر قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔

حکومت کی طرف سے غلط بیانی نہیں ہونی چاہیے،اسپیکر اپنے عہدے اورپارلیمنٹ کی عزت کریں،جھوٹ کے لیے اسپیکر کے دفتر کو استعمال نہیں ہونا چاہیے،انتخابی اصلاحات کاطریقہ کار مناسب نہیں تھا۔

حکومت الیکٹرانک ریفارمز زبردستی پاس کرانا چاہتی ہے،ہم نے اپنے اعتراض وفد کے ذریعے اور تحریری طور پر آپ کو بتایا ہے،آپ نےکرناوہی ہےجوآپ کرناچاہتےہیں،آ پ ہمارے اعتراضات کے باوجود قوانین منظور کروارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں مانتے، متحدہ اپوزیشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،جو متحدہ اپوزیشن کا موقف ہے وہ ہمارا بھی ہے۔

اسپیکر اور حکومت آج سے آئندہ انتخابات کو متنازعہ بنارہے ہیں، حکومت نے زبردستی انتخابی قوانین منظور کرائے تو عدالت جائیں گے،ہم آج بھی بیٹھنا چاہتے ہیں قانون سازی کرنے میں کیا جلدی ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا جو اختیار ہے وہ انہیں آئین دیتا ہے،یہ اختیار آپ الیکشن کمیشن سے اٹھاکر اپنے نمائندوں کو دینا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو
اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے،آزاد کشمیر کی طرز پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی دی جاسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت بھارتی ایجنٹ کو این آر او دے رہی ہے،اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اس حکومت کی تاریخی مہنگائی بھگت رہے ہیں ،آپ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں