ایک خط کے علاوہ نیب کے پاس کیا ثبوت ہے کہ مریم نواز بینفشل اونر ہیں، عدالت


 ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہپیں کہ آپ کسی کو غیرملکی وکیل کے ایک خط پر سزا سنا رہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازایون فیلڈ ریفرنس میں  سزا کے خلاف اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کی۔

جسٹس محسن اختر کیا نی نے کہا ہے کہ ہم نے سب کچھ قانون شہادت کے مطابق دیکھنا ہے۔ نیب سے پوچھ رہے ہیں کہ ملکیت کا ثبوت کیا ہے،نیب ملکیت کا ثبوت دینے کی بجائے ایک خط پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ کسی کو غیرملکی وکیل کے ایک خط پر سزا سنا رہے ہیں۔یہ تو ایک لاء فرم کا لکھا گیا خط ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ ایک وکیل کی لی گئی معلومات ثبوت نہیں کہ کمپنیوں کا بینفشل اونر کون ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال  کی کہ کیا اس خط کو ملکیت کا ثبوت تسلیم کر لیا گیا؟یہ کیسے ثابت ہو گا کہ آف شور کمپنیوں کا بینفشل اونر کون ہے؟

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ  یہ سول نہیں، کریمنل کیس ہے۔ کرمنل کیس میں ہم مفروضے پر سزا نہیں دے سکتے۔

جسٹس عامر فاروق سے ریمارکس میں کہا پاکستان میں کیس ہو تو آپ کہیں گے کہ ایس ای سی پی کا ریکارڈ منگوا لیں۔کیس تو چار لائنوں کا ہے ، مگر پہلے آپ نے اپنا برڈن آف پروف اتارنا ہے۔پراسیکیوشن نے سب سے پہلے بنیادی چیزیں ثابت کرنی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفروضوں کی بنیاد پر تو بوجھ ملزم پر نہیں ڈالا جا سکتا۔آپ کے پاس کیا ڈاکومنٹ ہے کہ مریم نواز ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی بینفشل اونر ہیں؟آپ کے پاس کیس ثابت کرنے کے لیے کیا ثبوت ہے؟ کیا ایک چھٹی ملکیت کا ثبوت ہو سکتی ہے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ ایک خط کے علاوہ نیب کے پاس کیا ثبوت ہے کہ مریم نواز بینفشل اونر ہیں۔برٹش ورجن آئی لینڈ سے آپ کے پاس کوئی لیٹر آتا تو بات تھی۔اگر کوئی وکیل کلائنٹ کے کہنے پر لکھے کہ وہ کمپنی کا اونر ہے تو کیا وہ پروف ہو جائے گا؟

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ  یہ 2012  کا لیٹر ہے اور ٹرائل 2018 میں ہوا.ٹرائل کے دوران پرانے لیٹر پر انحصار کیسے کر لیں گے؟ ہو سکتا ہے کہ اس دوران اونرشپ تبدیل ہو گئی ہو.ملزم ریمانڈ پر رہے؟ بیئرر سرٹیفکیٹ برآمد کیے؟ کیا آپ نے اس معاملے میں کوئی تفتیش بھی کی تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر 1980 میں کمپنی خریدی گئی تو مریم نواز بینفشل اونر نہیں ہو سکتی۔ سات سال کی بچی خود کفیل تو نہیں ہو سکتی، وہ کسی کی تو کفالت میں ہو گی۔

نیب نے عدالت کے سوالوں پر جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے وقت دیتے ہوئے سماعت24 نومبر تک ملتوی کردی۔

 

 


متعلقہ خبریں