وزیراعظم عمران خان ایوان پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان پہنچ گئے ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھی ایوان میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل کہا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں، عامر لیاقت

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ووٹنگ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے ، حیران ہوں اپوزیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا مسئلہ ہے ، ٹیکنالوجی کے باعث کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا ، یہ کیوں چاہتے ہیں جلدی سے حکومت گرادیں، پانچ سال کے بعد ہماری پرفارمنس سے انہیں سیاسی دکانیں بند ہونےکا خطرہ ہے۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہے۔دونوں ایوانوں میں ارکان  کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔ 

 


متعلقہ خبریں