شاہد آفریدی کا آخری پی ایس ایل، ٹیم کون سی؟ آگے کیا کریں گے؟


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنا آخری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 2022 میں اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل سکتے ہیں۔

رواں برس جون میں اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ اگر ملتان سلطانز انہیں ریلیز کر دے تو وہ اپنے پی ایس ایل کا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے اور شاہد آفریدی کے بیان کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا منیجر اعظم خان نے بھی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی کے پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا قومی امکان ہے جس کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی جانب سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اگلے اور 7ویں سیزن کا انعقاد 2022 میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔


متعلقہ خبریں