بھارتی اداکار کا بیٹا بینک لوٹنے کا خواہش مند

بھارتی اداکار کا بیٹا بینک لوٹنے کا خواہش مند

معروف بھارتی اداکار کا بیٹا بینک لوٹ کر سب کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہے۔

معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بڑا بیٹا تیمور بینک لوٹنے کا خواہش مند ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں سب کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہوں۔

سیف علی خان نے کہا کہ بیٹے تیمور کو نقلی تلواریں اٹھانا اور غصے سے لوگوں کا پیچھا کرنا پسند ہے۔

رانی مکھر جی نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ تیمور کے لیے ابھی یہی سب کرنا بہتر ہے۔ سیف علی خان نے جواباً کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہم کیا کر رہے ہیں تاہم آئندہ اچھے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متھیرا شادی بچانے کیلئے کیا کچھ سہتی رہیں؟

سیف علی خان نے کہا کہ تیمور نے جب سے میری فلم “تنہا جی” دیکھی ہے وہ اس وقت سے ہی نقلی تلواریں اٹھانے لگا ہے اور میں اسے سمجھاتا ہوں کہ بیٹا یہ صرف ایک کردار تھا۔

انہوں نے کہا کہ تیمور کہتا ہے مجھے بڑا آدمی بننا ہے اور بینک لوٹنا ہے جس میں میں ہر کسی کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہوں۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ تیمور کسی اور سمت کی طرف جا رہا ہے جس پر سیف علی خان نے کہا کہ میں نے اس کی والدہ کو کہا ہے کہ تم خود تیمور پر توجہ دو۔


متعلقہ خبریں