شہباز گل کی شرارت، اپوزیشن ایوان میں واپس آ گئی


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی شرارت سے اپوزیشن ایوان میں واپس آنے پر مجبور ہو گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایسے ہی ٹکرز چلوا دیئے کہ وزیراعظم عمران خان آج مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے اب بھی ایوان میں بیٹھی ہے۔

اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی وزیراعظم خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں