فواد چودھری کی اپوزیشن ارکان کو کھانے کی دعوت

کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ اپنے لوگ ظاہر کریں، ہم کھانا کھلا دیں گے۔

اپوزیشن والے سیاسی بونے ہیں، ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اگر 223 لوگ لا سکتی ہے تو ان کو کھانا ہم کھلائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت، وفاقی وزیر علی زیدی کے ساتھ آئے ہیں، میں انہیں نہیں لایا ہوں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل عامر لیاقت حسین نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں۔

ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، عامر لیاقت کی وزیر اعظم سے ملاقات

ان سے جب صحافی نے استفسار کیا کہ کون لایا ہے؟ تو کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ اجلاس کے دوران ہی عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ ملاقات اک بہانا ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے۔

ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں، عامر لیاقت

ہم نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا کہ ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، کھو کر بھی ان ہی کو پانا ہے۔


متعلقہ خبریں