بشریٰ انصاری اپنی مرحوم بہن بن کر بات کرنے لگیں

بشریٰ انصاری اپنی مرحوم بہن بن کر بات کرنے لگیں

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ والدہ سے مرحوم بہن بن کر بات کرتی ہوں۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے والدہ کو بہن اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال سے متعلق اب تک نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز رہتی ہے اور ان کی 70 فیصد بینائی بھی ختم ہو چکی ہے۔ اب اگر والدہ کو سنبل شاہد کے انتقال کی خبر دی تو وہ برداشت نہیں کر پائیں گی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم نے والدہ کو یہی بتایا  ہے کہ سنبل امریکہ گئی ہوئی ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے اب فلائٹس بند ہیں جس کی وجہ سے وہ واپس نہیں آ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ جب والدہ بہن سنبل سے بات کروانے کی زیادہ ضد کرتی ہیں تو ان سے سنبل بن کر میں بات کر لیتی ہوں تاکہ انہیں سنبل کی کمی محسوس نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: متھیرا شادی بچانے کیلئے کیا کچھ سہتی رہیں؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ سنبل کے انتقال سے ایک برس قبل ان کے 40 سالہ بیٹے کا بھی انتقال ہوا تھا، سنبل کو کوئی بیماری نہیں تھی لیکن وہ اپنے بیٹے کے صدمے کی وجہ سے اتنی دلبرداشتہ تھیں کہ کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد رواں برس عالمی وبا کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں