آئی سی سی انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں بنگلہ دیش، کینیڈا، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بھارت، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور یوگینڈا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا آخری پی ایس ایل، ٹیم کون سی؟ آگے کیا کریں گے؟

اسی طرح گروپ سی میں پاکستان، افغانستان، زمبابوے اور پاپوانیو گینی ہیں اور گروپ ڈی میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ 15 جنوری کو پاپوا نیو گینی اور 20 جنوری کو افغانستان کے ساتھ ہو گا۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں