فیصلہ ساز حکومت کیساتھ ہیں،5سال پوری کرے گی، اعتزاز احسن


پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5سال پوری کرے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔ آج صورتحال ان کے بیانات کےبرعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔ 18ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویزاوررائے سامنےآئی تھیں۔ عدالتی فیصلوں پر رائے بیان کرنا کم کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جاسکتی ہے لیکن اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا 221ووٹ حق میں سامنے آئے ہیں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے، لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت سے بات کرنی چاہیے تھی۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن موقف بدلنے میں دیرنہیں کرتی ان کی بات نہیں کروں گا۔ ای وی ایم نے آنا ہی ہے ،بات صرف اعتماد کی ہے۔


متعلقہ خبریں