جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا چھتری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، ملٹری ٹو ملٹری تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران نیپالی آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے نیپالی آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔

جنرل راجندرا چھتری نے یادگار شہدا  پر  پھولوں کی چادر بھی  چڑھائی۔


متعلقہ خبریں