پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش


معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے شوہرکے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

پریتی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج آپ سب کو ایک بہترین خبر کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں۔ خبر یہ کہ میں اور جین گڈ انف نے جڑواں بچوں جے اور جیا کو خوش آمدید کہا ہے۔ بچوں کے نام جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف رکھا گیا ہے۔

ادکارہ نے لکھا کہ  وہ اور اُن کے شوہر اپنے خاندان بچوں کی آمد پر  بے حد خوش اور پر جوش ہیں۔ انہوں نے  اس سفر میں ساتھ دینے  والے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی اپنے ایک امریکی دوست سے2016 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل پریتی زنٹا کی سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا سے تشدد کے الزامات کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔ انھوں نے واڈایا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں