ممبئی:اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا کوڈاکووں نے لوٹ لیا


ممبئی میں مشہوراداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں کیمسٹ کی دکان تک رکشے میں سفر کررہی تھیں کہ 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کا بیگ چھین لیا۔

بیگ میں 2 موبائل فونز،نقدی،چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے اداکارہ کی درخواست پرایف آئی آر درج کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں