راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ شائع نہ کرنا حکومتی بدنیتی ہے، چوہدری شجاعت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ شائع نہ کرنا حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پیر سید مخدوم عباس سے ملاقات کے موقع  پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق ختم نبوت کے معاملے پر دینی حلقوں اور عوامی جذبات کا احترام کرتی ہے۔

حکومت مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق کی کمیٹی کی رپورٹ اس لیے شائع نہیں کر رہی کیونکہ اس کے بعد اس کی ختم نبوت کے معاملے پر بدنیتی سامنے آجائے گی، مسلم لیگ ق ختم نبوت کے معاملے پر دینی جماعتوں کے ساتھ  ہے۔

پیر عباس محمد شاہ نے مسلم لیگی قائدین کو ختم نبوت سے متعلق حکومتی رویے پر عوام اور مذہبی جماعتوں میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات سے آگاہ کیا اور اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


متعلقہ خبریں