شاباش لڑکو! چھا جاؤ، میتھیو ہیڈن کا قومی ٹیم کے نام اردو میں پیغام


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی کرکٹرز کے نام اردو میں پیغام جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے.

ہیڈن نے کہا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں. شاباش لڑکو! چھا جاؤ پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کنسلٹنٹ گرین شرٹس کے لیے خدمات سرانجام دی تھیں۔


متعلقہ خبریں