حکومت و ریاست انتہا پسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں، فوادچودھری

کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت و ریاست انتہا پسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی چھٹی بڑی عسکری قوت ہے،ہمیں کسی ملک سے کوئی خطرہ نہیں،ہمیں یورپ وامریکہ سے بھی خطرہ نہیں، ہمیں سب سے بڑا خطرہ خود سے ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت و ریاست انتہا پسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے،انتہاپسندی کی وجہ مدارس نہیں ہمارےاسکول اور کالج ہیں،وہاں انتہاپسندی کی تربیت دی جارہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مسئلہ اسلامی تعلیمات کانہیں تشریح کرنےوالوں کاہے،انتہاپسندی کےبیشترواقعات میں اسکول وکالج سےفارغ التحصیل نوجوان ملوث تھے۔
سب نے دیکھا ٹی ایل پی کیس میں کس طرح ریاست کوپیچھےہٹناپڑا۔


متعلقہ خبریں