حکومت خود کو عوام کے غضب سے بچا سکے گی؟ شہباز شریف

حکومت خود کو عوام کے غضب سے بچا سکے گی؟ شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)  اور جماعت اسلامی نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز جمہوریت کی روح کو مجروح کیا گیا کیونکہ حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

ای وی ایم بل منظور ہوا تو آئندہ الیکشن آج سے نہیں مانتے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملکی تاریخ کا بدتر تصور کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی طرز عمل سے جمہوریت کی روح کو مجروح کیا گیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا حکومت دھاندلی کے نظام کی کوشش کر کے خود کو عوام کے غضب سے بچا سکے گی؟

ہم 2023 کے الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال چاہتے ہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں حکومت نے 7/8 ووٹوں کی اکثریت سے پورا نظام بلڈوز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی اور بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ہرمعاملے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

ہمارے خیال میں حکومتی لوگوں کے 3 سے 4 ووٹ زیادہ گنے گئے، شہباز شریف

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے اور عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقصد ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔


متعلقہ خبریں