سعودی عرب: بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے نئے قواعد


سعودی عرب وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا ـ زائرین اپنے ملک میں موجود لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں کے ذریعے پیکیج حاصل کرسکتے ہیں.

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ  بیرون مملکت سے صرف 18 تا  50  برس عمر تک کے زائرین ہی کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے پرمٹ  جاری ہوں گے۔

وزارت حج و عمرہ مزید کہنا ہے کہ جو لوگ بیرون مملکت سے  عمرہ ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی سے رابطہ کریں جو کسی سعودی عمرہ کمپنی کے ساتھ منسلک ہو۔

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی ہے کہ عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں اور سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے حوالے سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کی سہولت کا اعلان کیا تھا ۔

وزارت نے توجہ دلائی تھی کہ باہر سے آنے والے زائرین قدوم پلیٹ فارم پر اندراج اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمرہ، زیارت نیز مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے جاری کراسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں