وزیراعلیٰ نے ملاقات میں افسران کے تبادلوں پر اعتراض نہیں کیا تھا، شہزاد ارباب

وزیراعلیٰ نے ملاقات میں افسران کے تبادلوں پر اعتراض نہیں کیا تھا، شہزاد ارباب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ افسران کے تبادلوں سے متعلق گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

وفاق اور سندھ میں تنازع: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیاست نہ کرے، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق سینئر ریٹائرڈ بیورو کریٹ شہزاد ارباب ںے کہا کہ افسران کے تبادلے صوبوں سے مشاورت کے بعد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کے تبادلے صوبوں سے طے کردہ روٹیشن پالیسی کے تحت ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے کہا کہ صوبے میں 10 سال سے زائد کا عرصہ گزارنے والے افسران کا تبادلہ وفاق یا دوسرے صوبے میں کیا جاتا ہے۔

سندھ سرکار ہر چیز کی زمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ ہائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ، شہباز گِل

واضح رہے کہ افسران کے تبادلوں پر سندھ اور وفاق کے درمیان نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے وفاق کی جانب سے کیے جانے والے تبادلوں کی تجویز مسترد کردی ہے جب کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں