پہلا ٹی 20، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی


پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو محمد رضوان11 رنز جب کہ بابر اعظم 7 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ حیدر علی صفر سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے.

پاکستان کے چوتھے کھلاڑی شعیب ملک شارٹ کھیلنے کےبعد ٹہلتے رہے اور اس دوران وکٹ کیپر نے وکٹ اڑا دی، وہ بھی حیدر علی کی طرح کھاتا کھولے بغیر  پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان اور خوش دل شاہ کے مابین 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فخر اور خوش دل بالترتیب 34، 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان کو 10 کو اوسط سے رنز درکار تھے، شاداب اور نواز نے جارحانہ بلے بازی کی اور ٹیم کو اننگز کے آخری اوور میں فتح دلوا دی۔

اس سے پہلے ڈھاکا کے کرکٹ گراؤنڈ  میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 127 رنز بنائے اور ان کے سات کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

میچ کے دوسرے اوور میں ہی حسن علی نے پہلے کھلاڑی محمد نعیم کو ایک رنز پر پویلین بھیج دیا، محمد رضوان  نے ان کا کیچ پکڑا۔

بنگلا دیش کا دوسرا کھلاڑی سیف حسن ایک رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھا۔

محمد وسیم کے اگلے اوور میں نجم الحسین بھی محمد وسیم کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے کر لوٹ گئے۔ انہوں نے 7 رنز بنائے۔

محمد نواز نے بنگلا دیش کے کپتان محمد اللہ کو 6 رنز پر بولڈ کر دیا، میچ کے 13 ویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر عفیف سٹمپ آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے دو جب کہ حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں