راولپنڈی: گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، ماں اور2بچے جاں بحق


راولپنڈی میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔  آگ محلہ مظہرآباد ورکشاپ روڈ پر گھر میں لگی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور2 بچے شامل ہیں۔گھر میں گیس لیکج سے لگی۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔

گھر والوں نے صبح جب آگ جلائی تو دھماکہ ہوا اور پورے کمرے میں بھڑک اٹھی۔ اہل علاقہ نے ریسکیو کو فون کی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ آگ لگنے سے کمرے میں پڑا سامان جل کر راکھ بن گیا۔


متعلقہ خبریں