مشکل وقت گزر جائے گا، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں: محمود خان

عمران میرے اور میں شہرام کا باس ہوں، وزیر اعلیٰ کے پی

فوٹو: ہم نیوز


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر جائے گا، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کارڈ کے ذریعے اشیا ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی،جس کا اجرا جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے قرضے میں اضافہ ہوا، سابق حکمرانوں کا ایجنڈا لوٹ مار تھا، ملکی قرضہ نہ ہوتا تو یہ پیسے عوام پر خرچ ہوتے۔


متعلقہ خبریں