چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان: بلاول بھٹو

چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان: بلاول بھٹو

نوشہرہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے تباہی ہے۔ 

ای وی ایم بل منظور ہوا تو آئندہ الیکشن آج سے نہیں مانتے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی پی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں لیاقت خٹک اور احد خٹک کو شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ ہم روزگار دیتے ہیں، چھینتے نہیں ہیں اور گھر بناتے ہیں، گراتے نہیں ہیں۔

انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ نعرے بھی لگائے کہ چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، روزگار چھینا جا رہا ہے اور ان کے گھر بھی گرائے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

بلاول بھٹو نے عوام الناس سے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ پی پی کی حکومت عوام اور غریب دوست حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہا جا تا تھا کہ بی بی آئے گی روزگار لائے گی۔

چیئرمین پی پی نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں اور عوام کی خدمت کریں تو معاشی خوشحالی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مزدوروں کے لیے لیبراورنوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لا سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں ایک ایشو بھی مہنگائی کم کرنے کا نہیں تھا۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان ووٹ چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ہر حکومتی سازش ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عمران خان کو شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی کا دور آگیا ہے اور نوجوانوں کا دور شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت بنا کر رہیں گے۔

پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے، خورشید شاہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ 70 سال کا کھلاڑی نوجوانوں کا نام لے کر بیوقوف بنا رہا ہے لیکن ہم ہر حکومتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں