پرچی چیئرمین جعلی طریقے سے حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین جعلی طریقے سے حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام میں خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن زدہ چہروں کو بے نقاب کرنے کا عہد کیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پرچی چیئرمین والد کے جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کا جواب دیں اور سندھ سرکار کی مجرمانہ نا اہلی کا بھی جواب دیں۔

مولانا اور بلاول کے کرپشن زدہ چہروں پر خوف عیاں تھا، شہباز گل

ہمنیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے کے علاوہ کسی کام پر توجہ نہیں دی۔


متعلقہ خبریں