یورپ میں کورونا: چوتھی لہر کی دستک: آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن

یورپ میں کورونا: چوتھی لہر کی دستک: آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن

ویانا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد آسٹریا نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریا کے چانسلر پر الیکشن خریدنے کا سنگین الزام: عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ہم نیوز نے مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریا یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے باقاعدہ قانون سازی کے تحت کووڈ 19 ویکسین کو عام افراد کے لیے لازم قرار دیا ہے۔

یقین کریں: کورونا ویکسین کا منافع، ایک سیکنڈ میں ایک ہزار ڈالرز

اخبار کے مطابق آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شیلن برگ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاون زیادہ سے زیادہ 20 روز کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

الیگزینڈر شیلن برگ کے مطابق یکم فروری کے بعد ہر ایک کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہو گا۔

اکتوبر نومبر میں یورپ کورونا سے شدید متاثر ہوگا، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

حکومتی اعلان کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران بچے گھروں سے آن لائن کلاسیں لیں گے، ریسٹورینٹس اور اسٹورز مکمل طور پر بند رہیں گے اور ثقافتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔


متعلقہ خبریں