ملک بھر میں مزید319کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 655 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید319کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار559ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 39ہزار200کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.81فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار473، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار353،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار447، بلوچستان میں 33 ہزار432، آزاد کشمیر میں 34 ہزار530 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 994افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار814، اسلام آباد 951، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز