پاک چین ایک تھے، ایک رہیں گے، چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دی جائیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں ملک نہ صرف ماضی اورحال میں جڑے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں تک بھی متحدرہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس چھوٹ دی، جتنا کرایہ اتنی قسط پر گھر دیں گے، عمران خان

چینی مشہورموبائل کمپنی اوپو پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگا رہی ہے،اوپوایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے، اس سے نہ صرف سمارٹ فونز کی سالانہ درآمد پر بہت زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  چینی سرمایہ کاروں کو سڑکوں اوریوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کوحل کیا جائے،خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر چینی سرمایہ کاروں کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان دونوں ممالک کے عوام میں قائم قابل قدر تعلقات کو سراہتا ہے، پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر حمایت کریں گے۔


متعلقہ خبریں